آل خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ جونیئر کراٹے چیمپئن شپ میں ہیڈ کوارٹر پشاور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ ڈسٹرکٹ سوات دوسرے اور پروفیشنل اکیڈمی تیسرے نمبر پر رہی۔
چیمپئن شپ کا انعقاد سوات سٹی میئر اسپورٹس میلہ کے تحت کیا گیا جس میں صوبے بھر سے نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔
اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر سوات عبید اللہ، سٹی میئر سوات کے پی ایس وقار بابا خیل اور ایسوسی ایشن کے صدر شیہان صاحبزادہ الہادی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
نتائج کے مطابق 25 کلو گرام میں مندنی چارسد کے مبشرنے پہلی ،ہیڈ کوارٹر پشاور کے احسان اللہ نے دوسری اور یحییٰ ہادی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح 30 کلو گرام میں ہیڈ کوارٹر گلبہار پشاور کے محمد سنان نے گولڈ، احمد عباس نے سلور اور بن یامین نے برونز، 40 کلو گرام میں نصیب نے گولڈ ، ہیڈ کوارٹر پشاور کے عبد الرحمان نے سلور، مندنی کے حماس نے برونز میڈل جیتے۔
50کلو گرام کیٹیگری میں میں عبد المال نے گولڈ ، سوات کے محمد رسان نے سلور، سوات کےحبیب اللہ نے برونز، 55 کلو گرام میں سوات کے جان محمد نے گولڈ، پشاور کے مرتضی نے سلور، ہیڈ کوارٹر کے گلزار نے برونز میڈلز جیتے۔
اس کے علاوہ 60 کلو گرام میں پروفیشنل اکیڈمی کے ذیشان نے گولڈ، چارسد کے اسام ہمایوں نے سلور ، سوات کے عرفان نے برونز ، 70 کلو گرام میں ہیڈ کوارٹر گلبہار پشاور کے ابوبکر نے گولڈ ،محمد رضا نے سلور، دیر کے احمد جان نے برونز میڈلز حاصل کیے۔
ریفری پینل میں محمد یاسین، نثار شنواری، شاہد انور، خورشید شباب، شمس العارفین، اعزاز اللہ صافی، ایاز اور انس عالم مندنی شامل تھے جنہوں نے مقابلوں کی شفاف نگرانی کی۔