ایڈووکیٹ خواجہ شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

ہماری ویب  |  Aug 04, 2025

ڈیفنس میں مسجد کے اندر قتل کیے گئے سینئر وکیل کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ زون کی زیر نگرانی کمیٹی تفتیش اور پراسیکیوشن کی پیش رفت کا جائزہ لے گی، کمیٹی میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے رہنما اور پولیس افسران شامل ہیں۔

مقتول وکیل کے قتل کی ایف آئی آر نمبر 593/2025 تھانہ درخشاں تھانے میں درج ہے جس میں 302، 324،109، 34، 7ATA کی دفعات شامل ہیں۔

شمس الاسلام کے قتل کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی کمیٹی میں بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر سرفراز علی میتلو سمیت چار نمائندے جبکہ پولیس اور پراسیکیوشن کی جانب سے ڈی آئی جی اسد رضا، ڈی پی پی اسد میتلو، ایس ایس پی محظور علی شامل ہیں، کمیٹی کیس کی مؤثر پیروی اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More