گلوکارہ آئمہ بیگ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

اردو نیوز  |  Aug 07, 2025

پاکستانی کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

بدھ  کو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکارہ نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں۔

اپنی پوسٹ میں آئمہ بیگ نے لکھا ’گزشتہ شب میں نے اپنے بہترین دوست سے شادی کر لی ہے۔ یہ اب بھی ایک خواب کی طرح لگ رہا ہے لیکن یہ حقیقت میں ہو چکا ہے۔ ہماری زندگی کے اس نئے سفر پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔‘

    View this post on Instagram           A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

گلوکارہ نے مزید لکھا ’جلد ہی میں شادی کی مزید تصاویر بھی شیئر کروں گی۔‘

دوسری جانب آئمہ نے شوہر کو بھی پوسٹ میں ٹیگ کیا ہے۔ ان کے اکاؤنٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا نام زین احمد ہے اور پیشے کے اعتبار سے وہ پاکستان کے معروف کپڑوں کے برینڈ ’راستہ‘ کے کریٹو ڈائریکٹر اور شریک بانی ہیں۔

راستہ برینڈ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنی ملبوسات کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور اس کے لباس معروف بالی وڈ اور ہالی وڈ کے شخصیات بھی زیب تن کر چکی ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More