مشہور اداکار انور علی آئی سی یو میں داخل۔۔ کیا بیماری ہے؟

ہماری ویب  |  Aug 07, 2025

لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج مایہ ناز اداکار انور علی کی صحت سے متعلق تشویش ناک خبریں سامنے آئی ہیں۔ 71 سالہ فنکار، جو کئی دہائیوں تک تھیٹر، فلم اور ٹی وی اسکرین پر اپنی حاضر جوابی اور جاندار اداکاری سے دل جیتتے رہے، ان دنوں فالج اور دل کے عارضے کی پیچیدگیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

ان کے قریبی ذرائع کے مطابق انور علی کی طبیعت کچھ عرصے سے خراب تھی، تاہم تین دن قبل ان کی حالت تشویشناک حد تک بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر کے آئی سی یو میں رکھا گیا۔ ان کے بیٹے نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ والد کی حالت سنبھلنے میں وقت لگ رہا ہے، لیکن ڈاکٹر ان کی صحت پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ انور علی کو مکمل طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ اگرچہ ان کی حالت پہلے سے کچھ بہتر ہے، تاہم مکمل بحالی میں وقت لگ سکتا ہے۔

ماضی کے اس کامیاب اداکار کی زندگی کا یہ مشکل وقت ان تمام مداحوں کے لیے بھی باعثِ پریشانی ہے جنہوں نے انہیں اسٹیج اور اسکرین پر برسوں تک سراہا۔ انور علی کا فن اور ان کی مزاحیہ حس آج بھی کئی دلوں میں زندہ ہے، اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے مداح دعا گو ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More