خاتون ہراسانی کیس: سی ای او کے الیکٹرک نے 25 لاکھ روپے جرمانہ جمع کرا دیا

ہماری ویب  |  Aug 07, 2025

سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں صوبائی محتسب کی جانب سے عائد کردہ 25 لاکھ روپے جرمانہ سندھ ہائیکورٹ کے ناظر کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں مونس علوی کی جانب سے صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت کو مطلع کیا گیا کہ جرمانے کی رقم ادا کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ صوبائی محتسب نے مونس علوی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔

تاہم سندھ ہائیکورٹ نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کر دیا تھا لیکن جرمانے کی رقم کی ادائیگی کو برقرار رکھا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More