صوابی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد قتل، ایک زخمی

ہماری ویب  |  Aug 11, 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق پہلا واقعہ تھانہ تورڈھیر کی حدود میں جہانگیرہ صوابی روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا۔ دوسرا واقعہ تھانہ صوابی کی حدود پابینی میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار پر ملزمان نے فائرنگ کی یہ واقعہ زمین کے تنازع کا نتیجہ بتایا جا رہا ہے۔

تیسرا واقعہ تھانہ صوابی کی حدود گوہاٹی میں پیش آیا جہاں ایک شخص فائرنگ کی زد میں آ کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اسی طرح تھانہ ٹوپی کی حدود بھٹی آباد میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوا۔

ایک اور واقعہ تھانہ زیدہ کی حدود میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے دوران ایک خاتون کو نشانہ بنایا گیا خاتون سمیت تمام جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے تمام واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More