کراچی: گلشن حدید میں ڈکیتی، ڈاکو 10 تولہ سونا اور 15 لاکھ لوٹ کر فرار

ہماری ویب  |  Aug 13, 2025

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں پاور ہاؤس کے قریب واقع گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو 10 تولہ سونا اور 15 لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پانچ رکنی گینگ نے اسلحے کے زور پر گھروالوں کو یرغمال بنایا اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آگئی ہے جس میں پانچ ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹیج میں چار ڈکیت گھر سے باہر نکلتے نظر آ رہے ہیں جبکہ ملزمان واردات کے لیے موٹر سائیکل پر آئے تھے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More