آزادی کا جشن ، کراچی سے تھرپارکر تک خصوصی آزادی ٹرین

ہماری ویب  |  Aug 13, 2025

پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کی جانب سے معرکہ حق کے عنوان سے خصوصی آزادی ٹرین کراچی سے تھرپارکر کے لیے روانہ ۔ کراچی کینٹ اسٹیشن پر سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے ٹرین کا افتتاح کیا۔

قومی پرچموں اور تحریک آزادی کے بینروں سے سجی آزادی ٹرین کے افتتاحی پروگرام کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، مقامی فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا اور 78 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔ آزادی ٹرین میں شوبز شخصیات، سیاسی و سماجی رہنما اور میڈیا سے وابستہ افراد سمیت 100 سے زائد مسافر شامل ہیں۔

ٹرین پہلے دن کراچی سے حیدرآباد، میرپورخاص اور چھور پہنچے گی جبکہ دوسرے روز زیرو پوائنٹ تھرپارکر تک سفر کرے گی۔ ہر اسٹیشن پر شرکاء قومی پرچم تقسیم کریں گے اور سیاحتی مقامات کا دورہ کیا جائے گا۔ تھرپارکر کے پرچی جی ویری میں خصوصی تقریب کا انعقاد بھی ہوگا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کی جشن آزادی تقریبات اپنی مثال آپ ہیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج بڑا میوزیکل شو ہوگا جس میں راحت فتح علی خان اور دیگر فنکار پرفارم کریں گے۔ انہوں نے معرکہ حق میں بھارت کو افواج پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فورسز نے دشمن کو دھول چٹائی۔

یہ خصوصی آزادی ٹرین مفت چلائی جارہی ہے اور اس کا مقصد عوام کو جشنِ آزادی کی خوشیوں میں شریک کرنا اور سندھ کے ثقافتی ورثے سے روشناس کرانا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More