چہلم کے موقع پر کون سے راستے کھلے رہیں گے؟ ٹریفک پولیس نے متبادل پلان جاری کردیا

ہماری ویب  |  Aug 14, 2025

کراچی ٹریفک پولیس نے چہلم حضرت امام حسینؓ 20 صفر المظفر 1447 ہجری کے موقع پر مرکزی جلوس اور متبادل راستوں کے لیے ٹریفک پلان جاری کیا ہے۔ پلان کے مطابق 15 اگست 2025 بروز جمعہ مرکزی جلوس نشتر پارک سے شروع ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر ختم ہوگا۔ ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک بند رہے گا۔

متبادل راستے ڈسٹرکٹ سینٹرل

1. ناظم آباد سے آنے والے افراد لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ جانب گارڈن جا سکتے ہیں۔

2. لیاقت آباد سے آنے والے افراد تین ہٹی سے دائیں لسبیلہ چوک اور بائیں ٹرن کر کے سینٹرل جیل (مارٹن روڈ) جا سکتے ہیں۔

3. حسن اسکوائر سے پی پی چورنگی جانے والے افراد جیل فلائی اوور کے نیچے سے کشمیر روڈ، سوسائٹی لائٹ سگنل (شاہراہ قائدین) اور جیل فلائی اوور سے تین ہٹی، نشتر روڈ (لسبیلہ چوک) جا سکتے ہیں۔

متبادل راستے ڈسٹرکٹ ایسٹ

4\) شاہراہ فیصل سے شاہراہ قائدین (نورانی کباب) سے نمائش جانے والے افراد سوسائٹی لائٹ سگنل سے دائیں کشمیر روڈ سے جا سکتے ہیں۔ 5\) سینٹرل جیل گیٹ (جمشید روڈ) سے گرومندر ایم اے جناح روڈ جانے والے افراد گرومندر سے بہادر یار جنگ روڈ، سولجر بازار سے جا سکتے ہیں۔

متبادل راستے ڈسٹرکٹ ساؤتھ

6\) گارڈن چڑیا گھر سے ایم اے جناح روڈ جانے والے افراد انکل سریا سے دائیں گل پلازہ اور بائیں کوسٹ گارڈ، ہولی فیملی اسپتال سے جا سکتے ہیں۔

ہیوی ٹریفک کے متبادل راستے

1. سپر ہائی وے، گلبرگ سے ایم اے جناح روڈ آنے والی ہیوی ٹریفک کو لیاقت آباد نمبر 10 سے ناظم آباد چورنگی نمبر 2، حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماڑی پور بھیجا جائے گا۔ واپسی پر یہی راستہ ہوگا۔

2. نیشنل ہائی وے سے شہر آنے والی ہیوی ٹریفک شاہراہ فیصل یا راشد منہاس روڈ، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، حسن اسکوائر، لیاقت آباد نمبر 10، ناظم آباد چورنگی نمبر 2، حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماڑی پور جا سکے گی۔ واپسی پر یہی راستہ ہوگا۔

گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر ہر قسم کی ٹریفک بند ہوگی اور اسے بہادر یار جنگ روڈ، سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ ایم اے جناح روڈ پر صرف ان گاڑیوں کا داخلہ ہوگا جن پر جلوس میں شامل ہونے کا اسٹیکر لگا ہوگا، یہ گاڑیاں شاہراہ قائدین، سوسائٹی لائٹ سگنل سے داخل ہوں گی۔

شرکائے جلوس کے راستے

i) ناظم آباد، لسبیلہ، البیلا، گارڈن جماعت خانہ، سولجر بازار نمبر 3 لائٹ سگنل تا نمائش

ii) لیاقت آباد، تین ہٹی، جہانگیر روڈ، گرومندر تا نمائش

iii) سوسائٹی لائٹ سگنل تا نمائش

iv) گلستان جوہر اور گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، پرانی سبزی منڈی، کشمیر روڈ، سوسائٹی لائٹ سگنل تا نمائش

سبیل اور نیاز گاڑیوں کے راستے

یہ گاڑیاں ٹاور سے جلوس میں داخل ہوں گی یا لیاری ایکسپریس وے گارڈن انٹرچینج سے اتر کر آغا خان سوئم روڈ، انکل سریا، ناصرہ اسکول، کیپری لائٹ سگنل سے داخل ہوں گی۔ مزید راستہ بہادر یار جنگ (سولجر بازار) سے ہولی فیملی اسپتال، ناصرہ اسکول، کیپری لائٹ سگنل ہوگا۔

جلوس کے روٹ پر کسی بھی گاڑی کو کھڑا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More