کم عمر لڑکوں سے عشق اور شیشہ پینا۔۔ فضا علی نے منہ پر کھری کھری سنا دیں ! وینا ملک نے جواب میں کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Aug 14, 2025

"میں تم سے بہت ناراض ہوں، وینا۔ میں تمہیں ٹک ٹاک پر کسی بھی لڑکے کے ساتھ ڈانس کرتے نہیں دیکھ سکتی۔ تم وینا ملک ہو, جو بھی تمہارے ساتھ کھڑا ہو جاتا ہے، وہ ایک برانڈ بن جاتا ہے۔ کبھی بھی رینڈم لوگوں کے ساتھ کولیب نہ کرو۔ تم اپنی میوزک سے کما سکتی ہو کیونکہ تم وینا ہو، پھر یہ ریلز بنانے کی کیا ضرورت ہے؟ کسی کے ساتھ بھی رینڈم ریلز مت بناؤ۔ تم ایک برانڈ ہو۔ یہ محبت نہیں ہے۔ کم عمر لڑکوں کے ساتھ ویڈیوز بنانا محبت نہیں۔ میں نہیں چاہتی کہ فضا علی ایسا کرے اور میں تمہاری ویلیو جانتی ہوں۔ میں نہیں چاہتی کہ تم کسی کے ساتھ ریلز بنا رہی ہو، شیشہ پی رہی ہو وغیرہ۔ میں چاہتی ہوں کہ تم چمکو۔"

پاکستانی شوبز کی معروف شخصیات فضا علی اور وینا ملک کی ملاقات ایک ٹی وی شو میں اس وقت موضوعِ بحث بن گئی جب فضا علی نے اپنے پروگرام میں وینا ملک کو ان کے حالیہ سوشل میڈیا کنٹینٹ پر کھری کھری سنادیں۔

اس پروگرام میں، جہاں وینا ملک مہمان کے طور پر موجود تھیں، فضا علی نے کھلے الفاظ میں کہا کہ وینا ملک جیسے بڑے نام کو رینڈم لڑکوں کے ساتھ سوشل میڈیا ریلز نہیں بنانی چاہئیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وینا ملک خود ایک "برانڈ" ہیں اور انہیں اپنے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔

فضا علی کی اس نصیحت پر وینا ملک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان لڑکوں کے ساتھ ویڈیوز بناتی ہیں جنہیں وہ پسند یا محبت کرتی ہیں۔ تاہم، سوشل میڈیا پر یہ کلپ وائرل ہوچکا ہے اور مداحوں میں ایک بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا وینا ملک کا یہ انداز ان کے شوبز کیریئر کے لیے درست ہے یا نہیں۔

یہ واقعہ نہ صرف مداحوں کو چونکا گیا بلکہ شوبز انڈسٹری میں سوشل میڈیا کنٹینٹ کے معیار پر بھی ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More