روس انڈیا کے ساتھ مشترکہ توانائی کے منصوبوں میں دلچسپی رکھتا ہے: وزیر خارجہ

اردو نیوز  |  Aug 21, 2025

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے جمعرات کو ماسکو میں اپنے انڈین  ہم منصب سے ملاقات کے دوران کہا کہ روس اور انڈیا نے توانائی کے شعبے میں اچھے نتائج حاصل کیے ہیں اور ماسکو نئی دہلی کے ساتھ مشترکہ توانائی منصوبوں پر کام کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

ماسکو اور نئی دہلی نے اپنے ’سٹریٹجک شراکت داری‘ کو اس وقت مزید نمایاں کیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ انڈیا کی روسی تیل کی خریداری پر اعتراض کرتے ہوئے انڈین درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ماسکو میں انڈین وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرگئی لاروف نے کہا کہ ’ہم نے ہائیڈروکاربن سیکٹر میں، اور انڈین مارکیٹ کو روسی تیل کی فراہمی کے معاملے میں، تعاون کے اچھے نتائج حاصل کیے ہیں۔ اور ہمارے درمیان توانائی کے وسائل کو نکالنے کے مشترکہ منصوبوں پر عملدرآمد میں باہمی دلچسپی ہے، جن میں روسی فیڈریشن کے دور دراز مشرقی علاقوں اور آرکٹک شیلف میں منصوبے شامل ہیں۔‘

یوکرین کے ساتھ تنازع پر مغرب کی جانب سے پابندیاں لگنے کے بعد روس نے یورپ کو تیل کی برآمدات روک کر انہیں چین اور انڈیا کی جانب منتقل کر دیا تھا، جو کہ روس کی ریاستی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔

چین اور انڈیا روسی تیل کے سب سے بڑے خریدار بن گئے ہیں۔

نئی دہلی میں روسی سفارتخانے کے حکام نے بدھ کے روز کہا کہ روس کو امید ہے کہ وہ امریکہ کے دباؤ کے باوجود انڈیا کو تیل کی فراہمی جاری رکھے گا۔

’ماسکو کو امید ہے کہ جلد ہی انڈیا اور چین کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات بھی ہوں گے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More