گلگت: غذر میں گلیشیئر پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے سیلابی صورتحال، آبادی محصور

ہماری ویب  |  Aug 22, 2025

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلیشیئر پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ نے ایک بار پھر تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد پھنس گئے جبکہ کئی دیہات متاثر ہوئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تالی داس نالے میں رات گئے دونوں اطراف سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت شندور روڈ مکمل طور پر بند ہوگیا اور آمدورفت معطل ہے جس سے راؤشن گاؤں کی پوری آبادی محصور ہوگئی۔

وزیر داخلہ گلگت بلتستان نے تصدیق کی ہے کہ سیلاب نے علاقے کو بری طرح متاثر کیا ہے تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ گاؤں میں تقریباً 50 افراد پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ہیلی کاپٹر طلب کرلیا گیا ہے اور کمانڈر ایف سی این اے کی ہدایت پر فوری طور پر روانہ بھی کردیا گیا ہے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق تلی داس کے مقام پر گلیشیئر پھٹنے سے پانی جھیل کی شکل اختیار کرگیا ہے جس کے باعث متعدد دیہات زیرِ آب آگئے اور شدید مالی نقصان ہوا۔ دریا کا بہاؤ رکنے کے باعث مزید کٹاؤ اور سیلابی خطرات بڑھ گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More