بلوچستان کے بنجر میدان اور سنگلاخ پہاڑ سرسبز ہو گئے۔ صوبائی حکومت کے گرین ویژن کے تحت تاریخی شجرکاری مہم جاری ہے جس کو صوبے میں سبز انقلاب کی نوید قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق فروری 2025 میں منصوبے کی بنیاد رکھی گئی۔مہم کے پہلے مرحلے میں 5 مئی کو فلیگ پہاڑ اور کوہِ مہردار پر شہتوت، سرو، کوئٹہ پائن، نیم اور کیکر کے چار ہزار پودے لگائے گئے۔ جدید واٹر ٹینکس، پائپ لائن اور ڈرِپ ایریگیشن سسٹم کی بدولت ان میں سے 85 فیصد پودے آج بھی سرسبز ہیں۔
دوسرے مرحلے میں 15 جولائی سے 15 اگست تک سلپنگ بیوٹی پہاڑ پر آٹھ ہزار سے زائد پودے لگائے گئے جن میں انار، زیتون، پستہ اور کوئٹہ پائن شامل ہیں۔ پودوں کی آبپاشی کے لیے 1100 فٹ گہری بورنگ، 78 ہزار فٹ پائپ لائن، 82 ہزار فٹ ڈرپ ایریگیشن سسٹم، 45 ہزار لیٹر واٹر ٹینکس اور سولر سسٹم نصب کیا گیا ہے۔
اب اگلے مرحلے میں ہنہ ویسٹ پہاڑ پر 49 ایکڑ رقبے پر پھل دار درخت عوامی و نجی شراکت داری کے تحت لگائے جائیں گے۔