پہلی بیوی اتنی حسین تھی کہ دیکھتے ہوئے گھبرا جاتا تھا.. عرفان کھوسٹ نے 3 شادیاں کس کے کہنے پر کی تھیں؟

ہماری ویب  |  Aug 31, 2025

“جی ہاں، میں نے تین شادیاں کیں اور یہ سب میری بہنوں کے اصرار پر ہوا۔ میری پہلی بیوی، یعنی سرمد کی والدہ، بیمار پڑ گئیں اور بہت جلد دنیا چھوڑ گئیں۔ چونکہ میرے بچے تھے اس لیے میری بہنوں نے محبت اور خیال کی وجہ سے میری دو شادیاں اور کروائیں۔ لیکن ایک بیوی کو میں پسند نہ آیا اور دوسری مجھے پسند نہ آئی۔ اس کے بعد میں نے فیصلہ کر لیا کہ اب کبھی شادی نہیں کروں گا اور تنہا زندگی گزاروں گا۔ سرمد کی ماں نیوز کاسٹر تھیں اور وہ اتنی خوبصورت تھیں کہ میں ان کی طرف زیادہ دیر دیکھ ہی نہیں سکتا تھا۔ مجھے ہمیشہ یہ ڈر رہتا تھا کہ کہیں زیادہ دیکھنے سے ان کی خوبصورتی ختم نہ ہو جائے۔”

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے سینئر فنکار عرفان کھوسٹ، جو ڈائریکٹ حوالدار اور چن ماہی جیسی فلموں اور اندھیرا اجالا، باگی، سمی، انا، صدقے تمہارے سمیت بے شمار کامیاب ڈراموں سے شہرت رکھتے ہیں، حال ہی میں جذباتی یادوں میں ڈوب گئے۔

مقبول شو زبردست میں وصی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان کھوسٹ نے اپنی زندگی کے سب سے نازک اور دل چھو لینے والے لمحات کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح اپنی پہلی بیوی، یعنی سرمد کھوسٹ کی والدہ، کے انتقال نے ان کی زندگی کو بدل دیا۔ عرفان کھوسٹ کے مطابق بہنوں کے اصرار پر دو مزید شادیاں ہوئیں لیکن دونوں کامیاب نہ ہو سکیں اور یوں انہوں نے ہمیشہ کے لیے تنہا زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیا۔

گفتگو کے دوران وہ اپنی مرحومہ بیوی کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ سرمد کی والدہ نہ صرف نیوز کاسٹر تھیں بلکہ اتنی حسین تھیں کہ وہ خود ان کی طرف زیادہ دیر دیکھنے سے گھبرا جاتے۔ ان کے بقول، انہیں ہمیشہ یہ خوف رہتا کہ اگر زیادہ دیکھ لیا تو ان کی خوبصورتی جیسے کم نہ ہو جائے۔

عرفان کھوسٹ کے اس انکشاف نے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا۔ سوشل میڈیا پر مداح ان کی سچائی، محبت اور مرحومہ بیوی کے لیے عقیدت کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More