ایک ہفتے میں دو بیٹیوں کا جنم دن.. ایمن خان بڑی بیٹی کی سالگرہ پر جذباتی ہوگئیں.. کیا پیغام دیا؟

ہماری ویب  |  Aug 31, 2025

"ہیپی برتھ ڈے، میری پہلی بیٹی! لگتا ہے جیسے کل ہی کی بات ہے جب تم ایک ننھی سی بچی تھیں، اور آج تم ایک ذہین، نیک اور خوبصورت سی چھوٹی سی لڑکی بن گئی ہو۔ تم ہر دن کو خوشیوں اور قہقہوں سے بھر دیتی ہو اور مجھے تم پر بے حد فخر ہے۔ میری دعا ہے کہ یہ سال تمہیں وہ تمام جادوئی لمحات دے جن کی تم مستحق ہو—نئی مہمات، خوبصورت یادیں اور بے انتہا قہقہے۔ ہمیشہ اسی طرح شاندار رہنا جیسی تم ہو، امل! میں بے چین ہوں دیکھنے کے لیے کہ تم زندگی میں کتنے زبردست کام کرو گی۔"

یہ محبت بھرا پیغام پاکستان کی مشہور اداکارہ ایمن خان نے اپنی بڑی بیٹی امل منیب کی سالگرہ پر لکھا۔ 30 اگست 2019 کو پیدا ہونے والی امل آج اپنی چھٹی سالگرہ منا رہی ہے اور اس موقع پر ایمن نے دل کو چھو لینے والے الفاظ کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں۔

ایمن خان، جو ڈرامہ انڈسٹری میں "باندی"، "عشق تماشہ"، "گھر تتلی کا پر"، "کہاں جائے یہ دل" اور "زندان" جیسے سپر ہٹ پراجیکٹس سے اپنی پہچان بنا چکی ہیں، اس وقت اپنی گھریلو زندگی اور بچیوں کی پرورش پر فوکس کر رہی ہیں۔ انسٹاگرام پر 12.5 ملین فالورز رکھنے والی ایمن کا شمار پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے اپنی تیسری بیٹی نیمل کو خوش آمدید کہا ہے اور اس موقع پر پورا خاندان خوشیوں میں ڈوبا ہوا ہے۔ جبکہ امل کی سالگرہ کے موقع پر ایمن کے پرستاروں کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات اور دوستوں نے بھی چھوٹی امل کو ڈھیروں دعائیں اور محبت بھری نیک تمنائیں بھیجیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امل کی تیسری بہن اور ان کی سالگرہ کے دنوں میں زیادہ فرق نہیں ہے اور ایمن کو ایک ہی ہفتے میں دو بیٹیوں کی سالگرہ منانی پڑے گی جو کہ ایک خوبصورت اتفاق ہے

ایمن کا یہ جذباتی نوٹ نہ صرف مداحوں کے دل جیت رہا ہے بلکہ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایک بہترین ماں کی طرح گہرے رشتے کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ مداحوں کے مطابق یہ پوسٹ پڑھ کر ان کے دل بھی خوشی سے بھر گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More