کراچی کے مختلف علاقوں سے اغوا ہونے والے 10 بچے بازیاب، ملزمان گرفتار

ہماری ویب  |  Sep 02, 2025

اے وی سی سی/ سی آئی اے پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں سے اغوا ہونے والے 10 بچوں کو بازیاب کراتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ٹیموں نے ٹیکنیکل بنیادوں اور ہیومن انٹیلی جنس پر کام کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے اغوا ہونے بچوں کو بحفاظت بازیاب کرلیا، ترجمان کے مطابق پورے کراچی کے مسنگ بچوں کے کیسز اے وی سی سی کو بھیجے گئے تھے۔

بازیاب بچوں میں عبدالمعیز، اصغر علی، موسیٰ، ایان، محمد ریحان، محمد مزمل، محمد شعبان، تانیہ، علیشاہ، ہمنہ ناز شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے نام محمد اختر ولد افضل، محمد راشد ولد اسماعیل، ڈیکشن عرف علی ولد ارشد مسیح بتائے گئے ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More