ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کے احکامات جاری کردیئے۔
کراچی پولیس کی جانب سے جلوسوں اور اجتماعات کی سکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر شہر بھر میں 4480 پولیس افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں، ساؤتھ زون میں 1882، ایسٹ زون میں 811، نشتر پارک میں 449 افسران و اہلکار جبکہ انٹری پوائنٹس پر 553 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔
کراچی پولیس ترجمان کے مطابق پولیس چیف نے ہدایت دی ہے کہ جلوس کے تمام راستوں پر پولیس مکمل الرٹ رہے، عملہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے اور سکیورٹی صورتحال کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے ذریعے مؤثر نگرانی کی جائے۔
کراچی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن فضا کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔