پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، مرکز افغانستان میں تھا

اردو نیوز  |  Sep 05, 2025

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ایبٹ آباد اور اٹک سمیت پاکستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے یہ جھٹکے جمعرات کی رات 9 بج کر 56 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 تھی اور اس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا جبکہ اس گہرائی 111 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے سوات، ہنگو، نوشہرہ، مانسہرہ، مالاکنڈ، اٹک، جہلم، چکوال، ہری پور، ایبٹ آباد،، مانسہرہ بٹگرام، مری اور صوابی میں بھی محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔حکام کے مطابق ’زلزلے سے فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔‘

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More