ہماری ویب | Sep 05, 2025
خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں اندوہناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، بے قابو ڈمپر نے اسکول کے 8 بچوں کو کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں 3 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 شدید زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا گیا جہاں زخمی بچوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ ڈمپر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More