سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، تمام ادارے الرٹ ہیں، شرجیل انعام میمن

ہماری ویب  |  Sep 05, 2025

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں دریاؤں اور بیراجوں میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری حکومت سندھ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ گڈو، سکھر، کوٹری اور مرالہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ پنجند بیراج پر پانی کا ان فلو اور آؤٹ فلو 310,479 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گڈو بیراج میں ان فلو 359,570 کیوسک اور آؤٹ فلو 327,481 کیوسک جبکہ سکھر بیراج میں ان فلو 331,155 کیوسک اور آؤٹ فلو 277,355 کیوسک ریکارڈ کیا گیا تاہم یہاں پانی میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ صوبے میں قائم 169 کیمپوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6,890 متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں جب کہ اب تک 27,801 افراد اس سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر کچے کے علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ مجموعی طور پر 109,320 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح 346,282 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل اور 754,527 سے زائد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی کے بہاؤ میں اتار چڑھاؤ کے باعث سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تاہم حکومت سندھ نے تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا ہے اور اس سلسلے میں پنجاب حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More