نیو کراچی میں فیکٹری میں آتشزدگی، عمارت زمین بوس، 5 افراد زخمی

ہماری ویب  |  Sep 09, 2025

نیو کراچی سیکٹر 8 میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیکٹری میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ سب سے پہلے گراؤنڈ فلور پر لگی جس کے بعد آگ کے شعلے بڑھتے بڑھتے فرسٹ فلور تک جا پہنچے۔آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ تین منزلہ فیکٹری عمارت زمین بوس ہوگئی۔

چیف فائر افسر ہمایوں خان کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے کے ایم سی اور ریسکیو 1122 کی 15 سے زائد فائر ٹینڈرز آپریشن میں مصروف ہیں اور مزید گاڑیاں بھی جائے وقوع پر روانہ کی گئی ہیں تاکہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امدادی ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی احتیاطاً خالی کرا لیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More