سندھ اور بلوچستان میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری

اردو نیوز  |  Sep 09, 2025

قدرتی آفات سے نمٹنے والے قومی ادارے این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے سندھ اور بلوچستان میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 سندھ میں کراچی، حیدرآباد، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، دادو، جیکب آباد اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

جبکہ نشیبی اورشہری علاقے زیر آب آنے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ سکھر، روہڑی، لاڑکانہ، شکارپور، گھوٹکی اور کشمور میں بھی وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ کیرتھر رینج میں برساتی ریلوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بلوچستان کے جنوبی و مشرقی اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش متوقع ہے اور لسبیلہ، حب، خضدار، اواران، بارکھان، سوئی، سبی، ڈیرہ بگٹی، نصیرآباد، کوہلو، قلات اور ژوب میں بارشوں کا امکان ہے۔

کیچ، گوادر، پسنی، اورماڑہ، سوراب اور جنوبی واشک میں بھی بارش متوقع ہے۔ جبکہ ممکنہ شدید بارشوں کے باعث وڈھ، خضدار، بیلا، اورماڑہ، ہنگول ویلی کے علاقوں میں برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

بارشوں کے باعث کچے مکانات، زرعی زمینیں اور ابطہ سڑکیں متاثر ہو سکتی ہیں۔

انڈیا کے پھر پانی چھوڑنے پر پاکستان میں ہائی الرٹ

دوسری جانب انڈیا نے ایک بار پھر دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا ہے جس کے بعد پاکستان میں سیلابی ریلے پیدا ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

سندھ کے دریاؤں میں بھی پانی کی صورتحال کو ابھی تک غیرمعمولی قرار دیا جا رہا ہے (فوٹو: اے ایف پی)منگل کی صبح آٹھ بجے انڈین ہائی کمشنر کی جانب سے وزارت آبی وسائل کو الرٹ بھجوایا گیا جس کے بعد سول انتظامیہ، پاکستان فوج اور دیگر  متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

صوبہ سندھ کی صورتحال

سندھ کے دریاؤں میں بھی پانی کی صورتحال کو ابھی تک غیرمعمولی قرار دیا جا رہا ہے اور صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ تمام انتظامات مکمل ہیں۔

منگل کو صوبائی وزیر شرجیل میمن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حکومت سیلابی صورتحال پر دن رات نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجند بیراج کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج دونوں 452930 کیوسک ہیں۔

ان کے مطابق کچہ کے علاقوں سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید سات ہزار 724 افراد کو محفوظ مقامات منتقل کیا گیا اور مجموعی طور پر وہاں سے ایک لاکھ 41 ہزار چھ سو 11 افراد کو منتقل کیا جا چکا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More