بھارت کھیل کو سیاست اور تعصب کا شکار بنا رہا ہے، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور

ہماری ویب  |  Sep 16, 2025

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد بھارتی ٹیم کے رویے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کا رویہ ذہنی تعصب کا عکاس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق میں شکست خوردہ بھارت اب کھیل کے میدان میں اپنے زخم چاٹ رہا ہے کیونکہ اسے بخوبی معلوم ہے کہ عددی اکثریت کے باوجود وہ جنگی میدان میں پاکستان کو شکست نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کھیل کے میدان میں اخلاقی پستی کی بدترین مثال قائم کی ہے جس سے ان کی اپنی سبکی ہوئی ہے۔ بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر پاکستان کا احتجاج اور میچ ریفری کو ہٹانے کا مطالبہ درست ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت کھیل کو کھیل کے بجائے سیاسی اور تعصب پر مبنی انداز میں لے رہا ہے جو کسی طور قابل قبول نہیں اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More