بینکوں کے ڈپازٹس اگست میں 183 ارب روپے بڑھ گئے، اسٹیٹ بینک

ہماری ویب  |  Sep 17, 2025

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکنگ سیکٹر کے ڈپازٹس، ایڈوانسز اور سرمایہ کاری سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔

رپورٹ کے مطابق اگست 2025 میں بینکوں کے ڈپازٹس 183 ارب روپے اضافے کے بعد 34 ہزار 463 ارب روپے تک پہنچ گئے جس کے بعد ایک سال کے دوران مجموعی ڈپازٹس میں 3 ہزار 685 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اگست میں بینکوں کے ایڈوانسز 72 ارب روپے کمی سے 12 ہزار 289 ارب روپے ریکارڈ کیے گئے اور سالانہ بنیادوں پر ایڈوانسز میں 1 ہزار 350 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا اور اگست میں 112 ارب روپے بڑھ کر 36 ہزار 303 ارب روپے ہو گئی۔ ایک سال کے دوران سرمایہ کاری میں 5 ہزار 270 ارب روپے یعنی 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق اگست میں بینکوں کا ڈپازٹ انوسٹمنٹ تناسب 105.30 فیصد رہا جبکہ ڈپازٹ ایڈوانس تناسب 35.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More