ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مرد و خواتین ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر انہیں بحال نہ کیا گیا تو ڈینگی، پولیو اور دیگر اہم صحت مہم متاثر ہو سکتی ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے سامنے ہونے والے احتجاج میں ملازمین کا کہنا تھا کہ معمولی کوتاہی پر شوکاز کے بعد برطرفی سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ سینیٹری پٹرول ورکرز نے ہمیشہ قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی ایس او پیز پر خود عملدرآمد نہیں کیا جا رہا لیکن محنت کشوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ برطرف ملازمین نے واضح کیا کہ اگر انہیں فوری طور پر بحال نہ کیا گیا تو احتجاج کا سلسلہ مزید بڑھایا جائےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ برطرفیوں کے باعث ڈینگی، سروائیکل کینسر، خسرہ اور ستھرا پنجاب جیسے منصوبے متاثر ہو رہے ہیںجس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔