انسداد دہشت گردی عدالت : را کے مبینہ ایجنٹ کو 114 سال قید کی سزا

ہماری ویب  |  Sep 25, 2025

کراچی : بارود برآمد ہونے کا جرم ثابت ہونے پر ’را‘ کے مبینہ ایجنٹ کو 114 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

کراچی میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) میں ’را‘ کے مبینہ ایجنٹ کے قبضے سے باوردی مواد کی برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم سلیم کو مجموعی طور پر 114 سال قید کی سزا سنائی اور مجموعی پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

اے ٹی سی نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے اسے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم سلیم کو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے تھانہ ماڑی پور کے علاقے سے گرفتار کیا تھا، ملزم کے قبضے سے ایک دستی بم، آوان، لانچر اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔

استغاثہ کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق کا اعتراف کیا تھا، ملزم نے 2012 سے 2014 کے درمیان 3 مرتبہ بھارت کا سفر کر رکھا ہے، ملزم سلیم 1989 میں بھارت سے پاکستان آیا تھا۔

استغاثہ کے مطابق ملزم سلیم غیر قانونی طریقے سے پاکستان آیا اور جعل سازی سے پاکستانی دستاویزات اور پاسپورٹ حاصل کیا تھا، ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ انڈیا کے شہر گجرات بھوج میں رکشہ چلاتا تھا۔ ملزم کے قبضے سے 4 پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More