جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز، 18 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان

اردو نیوز  |  Sep 30, 2025

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

منگل کو قومی سلیکشن کمیٹی کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ سکواڈ میں 18 کھلاڑی شامل ہیں اور کپتان شان مسعود ہوں گے۔

بیان کے مطابق ٹیم میں تین نئے کھلاڑی بھی شامل کیے گئے جن میں آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر شامل ہیں۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اسی طرح دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی میں ہو گا۔

بیان کے مطابق پہلے ٹیسٹ سے قبل سکواڈ کو مزید مختصر کیا جائے گا۔

ایشیا کپ کھیلنے والے کھلاڑی چار اکتوبر کو سکواڈ جوائن کریں گے۔

سکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، امام الحق ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، عامر جمال، حسن علی اور خرّم شہزاد بھی شامل ہیں۔

سپنرز میں نعمان علی، ساجد خان،  کامران غلام اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق سیریز سے کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے جو آٹھ اکتوبر تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More