ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: گروپ میچ میں انڈیا نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی

بی بی سی اردو  |  Oct 05, 2025

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: گروپ میچمیں انڈیا نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دیGetty Images

پاکستان اور انڈیا کی خواتین کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا اتوار کے روز کھیلے جانے والا میچ انڈیا ویمنز نے 88 رنز سے جیت لیا ہے۔

ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے آج کے گروپ میچ میںانڈین ٹیم نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 248 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم جواب میں پاکستانی ٹیم43 اوورز میں 159 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستانی پلیئر سدرہ امین نے81 رنز بنائے۔ نتالیہ پرویز 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ تاہم پاکستان ٹیم کی دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہیں۔ سدرہ اقبال اور رامین شمیم کوئی رنز بنائے بغیر صفر کے سکور پر آؤٹ ہوئیں۔

دوسری جانب انڈیا کی جانب سے دیپتی شرما اور کرانتی نے تین تینوکٹیں حاصل کیں۔ انڈین کھلاڑی ہرلین دیول نے 46 رنز بنائے، رچا گھوش نے 35 جبکہ جمائما نے 32 رنز بنائے۔جب کہ ثنے رانا نےدو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم میںکھیلا جانے والا ویمنز ورلڈ کپ کا آج کا چھٹا میچ تھا۔

تناؤ اور متنازع واقعات کا رنگ اب دونوں ملکوں کی خواتین ٹیموں کے درمیان میچز میں بھی نظر آیا جب ٹاس کے دوران بھی دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا۔

دونوں کپتانوں نے میزبان سے میچ سے متعلق بات کی اور اس دوران انڈین کپتان ہرمن پریت کور پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملائے بغیر وہاں سے چلی گئیں۔

یاد رہے کہ مینز ایشیا کپ کے دوران بھی نہ صرف انڈین کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہیں ملایا تھا بلکہ فائنل جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سی ٹرافی لینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

Getty Images

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے گئے میچز میں کئی ایسے واقعاتہوئے جو کرکٹ کے گراؤنڈ پر پہلی بار دیکھے گئے تھے۔

اتوار کے روز کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران گراؤنڈ میں اڑنے والے کیڑے مکوڑوں کی بھرمار نے کھلاڑیوں کو پریشان کیے رکھا۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کی ویمنز ٹیموںکے میچ کے دوران کیڑے مکوڑوںنے کھلاڑیوں کو پریشان کردیا جبکہ اس دوران بار بار میچ بھی روکنا پڑا۔

کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم میں جاری ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیاکے درمیان میچ میں بیٹنگ کے دوران خواتین کھلاڑیبار بار مچھر بھگاتی نظرآئیں۔ کئی بار خلل آنے کے بعد میچ کے 34ویں اوور کے اختتام پر 15 منٹ کےلیے روک دیا گیا جس دوران منتظمین نےکھلاڑیوں کی شکایت کے نتیجے میں گراؤنڈ میں مچھر مار سپرے کروایا۔

پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کی ایسی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں وہ ہوا میں سپرے کرکے مچھر بھگانے کی کوشش کرتے نظر آ رہی ہیں۔

Getty Imagesمیچ کے دوران کیڑوں نے کھلاڑیوں کو پریشان کیے رکھابسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ انڈین کھلاڑیوں کے پیار کی یادیں

میچ سے قبل پریس کانفرنس میں ایک انڈین صحافی نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کو یاد دلایا کہ بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ انڈین کھلاڑیوں نے تصاویر بنوائی تھیں اور دونوں ٹیموں کے اُن مناظر کو بہت پذیرائی ملی تھی۔ لیکن اب سب کچھ بدل گیا ہے۔ اس پر آپ کیا کہیں گی؟

اس پر فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ ’جس طرح سب بسمہ باجی سے مل رہے تھے اور اُن کی بیٹی کو پیار دے رہے تھے، ایسا دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے۔ لیکن پہلی چیز یہ ہے کہ آپ جس چیز کے لیے یہاں آئے ہیں، اس پر فوکس کریں۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے ہر ٹیم کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور جو بھی چیز سپیرٹ آف دی گیم میں آئے گی، ہم اس کے مطابق چلیں گے۔

واضح رہے کہ سنہ 2022 میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے ویمنز کرکت ورلڈ کے میچ کے بعد انڈین کھلاڑیوں نے پاکستانی کپتان بسمہ معروف کی چھ ماہ کی بیٹی کے ساتھ تصاویر بنوائیں تھیں۔ بعض انڈین کھلاڑیوں نے بچی کو گود میں اُٹھا لیا تھا۔

یہ تصاویر وائرل ہوئی تھیں اور دونوں ممالک میں اسے سراہا گیا تھا۔ انڈیا نے پاکستان کو اس میچ میں 107 رنز سے شکست دے دی تھی۔

واضح رہے کہ انڈیا اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انڈین کپتان سوریا کمار یادیو نے ایک بار پھر کہا تھا کہ کہ دونوں ملکوں کے درمیان روایتی حریفانہ کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

سٹار سپورٹس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انڈین کپتان کا کہنا تھا کہ ویمنز ٹیم گذشتہ چند برسوں کے درمیان مختلف طرز کی کرکٹ کھیل رہی ہے۔

سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ ویمن ٹیموں کے درمیان بھی 'رائیولری' والی کوئی بات نہیں ہے اور اگر انڈین ٹیم اپنی صلاحیت کے مطابق کھیلی تو وہ پاکستان کو آسانی سے شکست دے سکتی ہے۔

انڈیا نے ایشیا کپ میں گروپ میچ، پھر سپر فور اور بعدازاں فائنل میں بھی شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔

انڈین کپتان کا کہنا تھا کہ جب وہ فائنل میں جلدی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے تو اُن کے دل کی دھڑکن قابو میں نہیں تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب تک رنکو سنگھ نے وننگ شاٹ نہیں کھیلا، اس وقت تک اُن کے دل کی دھڑکن قابو میں نہیں تھی۔

الیکٹریشن کا بیٹا جس نے انڈیا کو ایشیا کپ جتوایا: ’میں چاہتا تھا تِلک ورما ڈاکٹر بنے، مگر وہ کرکٹر بن کر دُنیا میں پہچان بنانا چاہتا تھا‘سیاسی اشارے اور متنازع فیصلے: پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرکٹ میچ تعلقات میں بہتری کے بجائے ’جنگ کا تسلسل‘ کیسے بنے؟انڈین ٹیم کی بغیر ٹرافی روانگی، ’کھیل کے میدان میں آپریشن سندور‘ کے تذکرے پر محسن نقوی کا جواب: ایشیا کپ کے فائنل کے بعد کیا ہوا؟’پاکستان نے ہی پاکستان کو روک دیا‘’یہ کھیل کی روح کے خلاف ہے‘

مینز کی طرح ویمنز ٹیموں کے درمیان بھی ہینڈ شیک نہ ہونے کا معاملہ سوشل میڈیا پر موضوعبحث رہا

فرید خان نامی صارف لکھتے ہیں کہ یہ کھیل کی روح کے خلاف ہے، پاکستان کو یہ میچ جیت کر اس کا جواب دینا چاہیے۔

عبداللہ نامی صارف لکھتے ہیں کہ ایک اور دن جب ’جینٹلمین گیم‘ سیاست کی نذر ہو گئی۔

پاکستان کی ٹیم ایونٹ کا اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہے، پہلے میچ میں اسی بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

26 سالہ شبھمن گل کو روہت شرما کی جگہ انڈیا کا نیا کپتان کیوں بنایا گیا؟کمنٹری کے دوران ’آزاد کشمیر‘ بولنے پر انڈین صارفین کی ثنا میر پر تنقید: ’میرے دل میں بغض نہیں، براہ کرم اس پر سیاست نہ کریں‘’انڈین ٹیم دفتر آ کر مجھ سے ٹرافی لے جائے‘: ایشیا کپ ختم لیکن ٹورنامنٹ سے جُڑے تنازعات ختم نہ ہو سکے’میجر سرجری‘ کے باوجود پاکستان ایشیا کی پہلی بہترین ٹیم کیوں نہ بن سکا؟
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More