لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے مزید 226 رنز درکار، آٹھ وکٹیں باقی

اردو نیوز  |  Oct 14, 2025

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کا تیسرا روز ختم ہو گیا ہے اور اب تک جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا لیے ہیں۔

جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز کے آغاز پر کپتان ایڈن مارکریم 3 اور ویان ملڈر صفر پر آؤٹ ہو گئے اور دونوں کی وکٹ نعمان علی نے حاصل کی۔

تیسرے روز پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چوتھی اننگز میں 277 رنز کا ہدف دیا تھا۔ 

اس سے قبل منگل کو پاکستان کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 167 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی تاہم پاکستان کو اپنی پہلی 276 رنز کی برتری حاصل تھی۔ 

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 42 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، عبداللہ شفیق 41 اور سعود شکیل 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔ 

جنوبی افریقہ کی جانب سے سینورن متھوسمی نے پانچ، سائمن ہارمر نے پانچ اور ربادہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 

پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 269 رنز پر آؤٹ ہوئی، جس پر پاکستان کو 109 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں اس سے قبل پاکستان نے اپنی اننگ میں 378 رنز بنائے تھے۔ منگل کو تیسرے روز کے کھیل کے موقع پر جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اننگز کا آغاز 216 رنز اور چھ کھلاڑی آؤٹ پر کیا۔

آغاز ٹونی ڈی ذورزی نے 81 اور سینورن متھوسوامی نے چھ رنز سے کیا، تاہم اگلے چند لمحوں میں وہ ساجد خان کی گیند پر آؤٹ ہو گئے، اس کے بعد ٹونی ڈی ذورزی نے اپنا سکور آگے بڑھاتے ہوئے سینچری مکمل کی تاہم اس کے فوراً بعد 104 رنز نعمان علی کی گیند پر شاہین آفریدی کو کیچ تھما بیٹھے۔

ان کے بعد آنے والے کگیسو ربادا کوئی رن نہ بنا پائے ان کو بھی ساجد خان نے آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے چھ جبکہ ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی اور سلمان علی آغا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دوسرے روز کے کھیل میں پاکستان نے پیر کو اپنی پہلی نامکمل اننگ کا آغاز 313 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر کیا تھا اس وقت محمد رضوان 62 اور سلمان علی آغا 52 رنز کے ساتھ کریز پر آئے، جس کے بعد پاکستان کا مجموعی سکور 378 تک پہنچا تھا۔

تاہم جلد ہی محمد رضواں 75 رنز پر سینوران متھوسامے کا شکار ہو گئے جبکہ اسی اوور میں ہی انہوں نے نعمان علی اور ساجد خان کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔

بعدازاں سلمان علی آغا 93 رنز پر آؤٹ ہو گئے، جن کے بعد آنے والے شاہین شاہ آفریدی سات رن ہی بنا پائے جبکہ حسن علی بغیر کسی رن کے ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کر دیا ہے، جو کہ جاری ہے۔

اتوار کو شروع ہونے والے اس میچ کا ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More