سلطان جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور انڈیا کا سنسنی خیز میچ 3-3 گول سے برابر

اردو نیوز  |  Oct 14, 2025

سلطان جوہر ہاکی کپ کے ایک میچ میں پاکستان اور انڈیا کا میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔ملائشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری 13ویں سلطان آف جوہر کپ میں منگل کو روایتی حریف پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلا گیا سنسنی خیز میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔

پاکستان کی جانب سے تینوں گول پینلٹی کارنر کے ذریعے کیے گئے۔ پہلا گول پانچویں منٹ میں کپتان حنان شاہد نے کیا جبکہ دوسرا اور تیسرا گول 39ویں اور 55ویں منٹ میں محمد سفیان خان نے کیے۔انڈیا کی جانب سے ارجیت، آنند اور منمیت سنگھ نے ایک ایک گول کیا۔ انڈیا کو میچ میں ایک پینلٹی سٹروک بھی ملا جبکہ مجموعی طور پر پاکستان کو 6 جبکہ انڈیا کو 9 پینلٹی کارنرز ملے۔سنیچر 11 اکتوبر سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں کُل چھ ٹیمیں شریک ہیں۔ دیگر ٹیموں میں انڈیا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور برطانیہ شامل ہیں۔چھ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم پانچ پانچ میچز کھیلے گی۔پاکستان نے اب تک تین میچز کھیلے ہیں، پاکستان نے پہلے میچ میں ملائشیا کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ میں برطانیہ کے خاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔سلطان جوہر ہاکی کپ کے پہلے میچ میں انڈیا نے برطانیہ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا تھا، دوسرے میچ میں نیوزی کے خلاف کے 2-4 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم اپنا چوتھا میچ 15 اکتوبر کو نیوزی لینڈ جبکہ پانچواں میچ 17 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔سلطان جوہر ہاکی کپ کا فائنل 18 اکتوبر کو ملائیشیا کے شہر جوہر بارو کے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More