Getty Imagesٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی پر بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوئے
راولپنڈی میں پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی ہے۔
مہمان ٹیم نے 195 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں کریز پر پاکستانی بلے باز قدم نہ جما سکے۔ اوپنر صائم ایوب 37 رنز کے ساتھ پاکستان کے ٹاپ سکورر رہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی پر بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کے بولر کوربن بوش نے چار جبکہ جارج لنڈے نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقہ کے ریضا ہینڈرکس نے پہلی اننگز میں 60 رنز کی باری کھیل کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی تھی۔
Getty Imagesاچھے آغاز کے بعد ولیمز کی ایک تیز گیند پر صاحبزادہ 24 رنز بنانے کے بعد بولڈ ہوگئےبابر اعظم سمیت پاکستانی بلے بازوں کی مایوس کن کارکردگی
اننگز کے آغاز میں اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کے درمیان 31 رنز کی شراکت قائم ہوئی تھی مگر لیزاد ولیمز کی ایک تیز گیند پر صاحبزادہ 24 رنز بنانے کے بعد بولڈ ہوگئے۔
میچ کا اہم لمحہ چھٹے اوور میں دیکھا گیا جب ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی کرنے والے سابق کپتان بابر اعظم اپنی دوسری ہی گیند پر صفر رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ وہ بوش کی بولنگ پر جارحانہ شاٹ کھیلنا چاہتے تھے مگر ہینڈرکس کو آسان کیچ دے بیٹھے۔
اس کے بعد بوش نے کپتان سلمان آغا کو ایل بی ڈبلیو کیا۔
قانونی نوٹس پھاڑنے کے بعد ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ’رنجشیں دور کرنے کے لیے‘ محسن نقوی کو خط لکھ دیانعمان علی: سانگھڑ کا ’فاسٹ بولر‘ جو پاکستان کے سپن اٹیک کا ’اٹوٹ انگ‘ بن گیاانڈین بلے باز شریاس ایئر کی ’تلی کی چوٹ‘ کتنی خطرناک ہے اور کیا اس عضو کے بغیر زندہ رہنا ممکن ہے؟ٹیسٹ کپتان شان مسعود کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ بھی مقرر: ’پاکستانی کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے‘
چوتھی وکٹ کے لیے صائم اور عثمان خان کے درمیان 39 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ اس کے بعد صائم 37 رنز بنا کر سپنر لنڈے کا شکار بنے۔ اس کے بعد دو اوورز میں عثمان خان (12)، حسن نواز (3) اور فہیم اشرف (1) کی وکٹیں بھی گِر گئیں۔
نویں وکٹ کے لیے محمد نواز اور شاہین آفریدی کے درمیان 20 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ پھر شاہین بوش کا تیسرا شکار بنے۔ نسیم شاہ کو بھی بوش نے ہی آؤٹ کیا۔
آخری وکٹ محمد نواز کی گِری جو 36 رنز بنا کر ویلمز میں شکار بنے۔
Getty Imagesجنوبی افریقہ کے ریضا ہینڈرکس نے 60 رنز کی باری کھیل کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی تھینو وکٹیں گِرنے کے باوجود جنوبی افریقہ کی جارحانہ بیٹنگ
پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کا آغاز جارحانہ تھا اور انھوں نے وکٹیں گنوانے کے باوجود پوری اننگز کے دوران رن ریٹ بڑھائے رکھا۔
پاکستان کو پہلی کامیابی چوتھے اوور میں ملی۔ صائم ایوب کی گیند پر کوئنٹن ڈیکاک کیچ آؤٹ ہوئے۔ ڈیکاک نے پانچ چوکوں کی مدد سے 13 گیندوں پر 23 رنز بنائے تھے۔
ٹونی زی زورزی 16 گیندوں پر 33 رنز بنا کر محمد نواز کا پہلا شکار بنے۔ پھر نواز نے ڈیوالڈ بریوس کو بولڈ کیا۔ 11ویں اوور میں پاکستان کو چوتھی وکٹ ملی جب صائم ایوب کی گیند پر میتھیو بریٹزکے کیچ آؤٹ ہوئے۔
محمد نواز نے اپنے سپیل کی آخری گیند پر جنوبی افریقہ کے کپتان ڈوناون فریرا کو بولڈ کیا۔
پھر ابرار احمد نے اوپنر ریضا ہینڈرکس کی وکٹ حاصل کی جنھوں نے 60 رنز کی باری کھیلی تھی۔ نسیم شاہ نے 36 رنز بنانے والے جارج لنڈے کو آؤٹ کیا۔ کوربن بوش شاہین آفریدی کا شکار بنے اور لیزاد ولیمز رن آؤٹ ہوئے۔
یوں جنوبی افریقہ نے 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔
پاکستانی شائقین ناراض: ’اب آپ کا دفاع کرنا مشکل ہو گیا ہے‘
اس میچ کے بعد ویسے تو پوری پاکستانی ٹیم ہی تنقید کی زد میں ہے لیکن بابر اعظم کی کارکردگی سے شائقین خاصے مایوس نظر آ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے کہا کہ بابر نے نہ صرف اس میچ میں ایک کیچ چھوڑا بلکہ ایک رن آؤٹ بھی مِس کر دیا اور اس کے بعد صفر پر آؤٹ ہو گئے۔
ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ ’بابر پلیز فارم میں واپس آ جائیں، اب آپ کا دفاع کرنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔‘
صحافی عبدالغفار نے سوال کیا کہ ’پاکستان کرکٹ ٹیم کو آخر ہو کیا گیا ہے؟‘
https://twitter.com/GhaffarDawnNews/status/1983225580830052484
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ جنوبی افریقہ اور پاکستان دونوں کی پاور پلے میں بیٹنگ کا انداز ’میلوں دور رہا۔‘
کئی صارفین نے اس چیز پر بھی تنقید کی کہ پاکستانی بلے بازوں نے 55 ڈاٹ گیندیں کھیلیں جبکہ جنوبی افریقہ نے محض 36 ڈاٹ گیندیں کھیلی تھیں۔
فیضان لاکھانی نے اس جانب اشارہ کیا کہ پاکستان ٹاس جیتنے کے باوجود اب تک 53 ٹی ٹوئنٹی میچز ہار چکا ہے اور سب سے زیادہ ٹاس جیت کر میچ ہارنے والی ٹیموں میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔
شہزاد نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ’ایک اور میچ، ایک اور مایوسی۔ یہ معمول بن چکا ہے۔‘
راجہ حسیب نے طنز کیا کہ ’پاکستان کرکٹ ٹیم نے پنڈی کی فلیٹ پچ کو شاید گابا بریسبین کی وکٹ سمجھ لیا۔‘ اور عبدالرؤف نے سوال کیا کہ ’ان آزمائے ہوئے بلے بازوں کو اور کتنے مواقع دیے جائیں گے؟‘
ایک صارف نے شکوہ کیا کہ جو پچ جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ فرینڈلی لگ رہی تھی وہ پاکستان کی بیٹنگ کے وقت بولنگ فرینڈلی کیوں ہو گئی۔
قانونی نوٹس پھاڑنے کے بعد ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ’رنجشیں دور کرنے کے لیے‘ محسن نقوی کو خط لکھ دیاانڈین بلے باز شریاس ایئر کی ’تلی کی چوٹ‘ کتنی خطرناک ہے اور کیا اس عضو کے بغیر زندہ رہنا ممکن ہے؟ٹیسٹ کپتان شان مسعود کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ بھی مقرر: ’پاکستانی کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے‘نعمان علی: سانگھڑ کا ’فاسٹ بولر‘ جو پاکستان کے سپن اٹیک کا ’اٹوٹ انگ‘ بن گیاشبھمن گل سے مصافحے کی کوشش اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ: ’کاش نعرے میچ جتوا سکتے‘