ایران پر آج دوبارہ سخت حملہ کریں گے، پھر دیکھیں گے معاہدے کا کیا ہوتا ہے: صدر ٹرمپ

بی بی سی اردو  |  Jun 10, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ نے گذشتہ روز بھی ایران پر ایک 'سخت حملہ' کیا تھا اور 'ہم آج بھی ان پر سخت حملہ کریں گے اور پھر دیکھیں گے کہ معاہدے کا کیا ہوتا ہے۔'ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک 'بار بار ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں' کے بعد جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے سفارتی مذاکرات کے مستقبل کا ازسرِ نو جائزہ لے رہا ہے۔ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے ایرانی قوم کو 'بمباری، دھمکیوں اور فوجی دباؤ کے ذریعے سر تسلیم خم کرنے پر مجبور کرنا ناممکن ہے' اور وہ 'یقینی طور پر ہار نہیں مانے گی۔'اردن کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کی طرف سے داغے گئے پانچ میزائلوں کو مار گرایا ہے، دوسری جانب پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کرتے ہوئے (امریکی فوجی اڈوں پر مشتمل) چار بڑے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔سینٹکام نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف جوابی حملوں کا سلسلہ مکمل کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا تھا کہ صدر ٹرمپ کی ہدایت پر ایران کے خلاف 'سیلف ڈیفنس سٹرائیکس' شروع کی ہیں۔پاکستان کی وفاقی حکومت کا مجموعی قرض تقریباً 82000 ارب روپے تک بڑھ گیا: سٹیٹ بینک

ایران پر آج دوبارہ سخت حملہ کریں گے، پھر دیکھیں گے معاہدے کا کیا ہوتا ہے: صدر ٹرمپ

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More