امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ اگلے 24 گھنٹوں میں طے پانے کی امید ہے: شہباز شریف

بی بی سی اردو  |  Jun 13, 2026

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان قیام امن کے معاہدے کو آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر حتمی شکل دے دی جائے گی اور اس پر الیکٹرانک دستخط کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس سے قبل امریکہ کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہونے کی توقع ظاہر کی تھی۔ لبنانی سرکاری میڈیا نے ملک کے جنوبی حصے پر اسرائیلی حملوں کی اطلاعات دی ہیں۔انڈین حکومت نے نائب چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو چیف آف آرمی سٹاف مقرر کرنے کی منظوری دی ہے اور اس کا اطلاق 30 جون سے ہو گا۔انڈین فضائیہ کا ایک اے این-32 ٹرانسپورٹ طیارہ سنیچر کے روز انڈین ریاست آسام میں واقع جورہاٹ ایئر فورس سٹیشن پر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ جلد طے پائے جانے کی امید کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمتیں مارچ کے اوائل کے بعد سے اپنی کم ترین سطح (تقریباً چار ماہ کی کم ترین سطح) پر پہنچ گئی ہیں۔پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ تین روز کے دوران ضلع شمالی وزیرستان میں میر علی اور اس کے گرد و نواح کے علاقے میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ اگلے 24 گھنٹوں میں طے پانے کی امید ہے: شہباز شریف

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More