کورونا کم ہوتے ہی پی ڈی ایم متحرک ہوجائے گی،احسن اقبال

بول نیوز  |  May 09, 2021

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم قائم اور دائم ہےاور پہلے سے مضبوط ہے، کورونا کم ہوتے ہی پی ڈی ایم متحرک ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے بول نیوز کے پروگرام نیشنل ڈیبیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا محاذ پیپلزپارٹی نہیں حکومت اور نظام ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پیپلزپارٹی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کامعاملہ طے کرے، معاملےطے ہونے پرپیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں آسکتی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ حکومت یکطرفہ طور پر الیکشن ریفارمز کرنا چاہتی ہے۔ ملک میں موجودہ ووٹنگ سسٹم درست ہے، الیکشن میں گڑبڑ ووٹ ڈالنے کے بعد ہوتی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ای ووٹنگ دنیا کے کئی ممالک میں استعمال کی جارہی ہے، ای ووٹنگ وہاں کامیاب ہوگی جہاں حکومت غیر جانبدار ہو۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ اب کسی معاملے پربات نہیں ہوگی، حکومت پر اپوزیشن کی کوئی جماعت اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت سے کسی معاملے پر تعاون کرنے پر این آراو کا شور مچتا ہے، ہم حکومت سے کسی قسم کااین آراو نہیں مانگ رہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ حکومت سنجیدہ ہے تو ریفارمز الیکشن کمیشن کودیدے، الیکشن کمیشن بلائےگا تو اپنی تجاویز دیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عوام حکومت کومسترد کر کے ن لیگ کے ساتھ کھڑی ہیں ، ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی اس بات کاثبوت ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اگلاالیکشن کارکردگی کی بنیاد پرلڑاجائےگا۔ این اے 249میں سندھ حکومت نے دھاندلی کرائی ، آئندہ الیکشن میں ن لیگ سندھ سے بھی کامیاب ہوگی۔

 احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ حکومت اپوزیشن کو سیاسی انتقام کانشانہ بنارہی ہے، ریاستی اور حکومتی ادارے غیر جانبدار رہیں تو الیکشن شفاف ہونگے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومت کی حیثیت لاش جیسی ہے دفنا دینا ہی بہترہے۔ اسمبلیاں ٹوٹ بھی سکتی ہیں لیکن عمران خان اقتدار نہیں چھوڑیں گے اورعمران خان کوتبدیل کئے بغیر حکومتی نظام درست نہیں ہوسکتا۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More