اسلام آباد: گیس کنکشنز پر مستقل پابندی، 30 لاکھ درخواستیں منسوخ

ہماری ویب  |  Sep 18, 2025

وفاقی حکومت نے گھریلو صارفین کے لیے ملکی گیس پر نئے کنکشن لگانے پر مستقل پابندی عائد کرتے ہوئے پہلے سے وصول شدہ 30 لاکھ درخواستوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ سے منظور شدہ نیا فریم ورک سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو ارسال کیا ہے جس کے مطابق اب صرف درآمدی گیس پر کنکشن فراہم کیے جائیں گے جن کے لیے 9 شرائط مقرر کی گئی ہیں۔

وفاقی حکومت نے گھریلو صارفین کو گیس کنکشنز دینے کیلئے نئی پالیسی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں جس کے تحت سوئی سدرن اور ناردرن ایک سال میں 50 فیصد صارفین کو ارجنٹ فیس کے ساتھ گیس کنکشن فراہم کر سکے گی اور ارجنٹ فیس ادا کرنے والے صارفین کو 3 ماہ میں درآمدی گیس پر نیا کنکشن فراہم کر دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ایک سال منقطع رہنے والے گھریلو گیس کنکشن کے صارفین کو بھی درآمدی گیس کا کنکشن ملے گا جب کہ درآمدی گیس کنکشن کا ٹیرف ملکی گیس کے مقابلے میں 70فیصد زیادہ ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More