اداکار فرحان سعید مداحوں کے مشکور

بول نیوز  |  May 10, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے مداحوں کو شکریہ ادا کردیا ہے۔

اداکار فرحان سعید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ اسنٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

متعلقہ خبرطلاق کی افواہوں کے بعد فرحان سعید کا دیا گیا پہلا انٹرویو وائرل

معروف گلوکار فرحان سعیدکا اداکارہ عروہ حسین سے طلاق کی افواہوں کے...

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Farhan Saeed (@farhan_saeed)

فرحان سعید کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اداکار نے 3 ملین فالورز مکمل ہونے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی محبت سے میرے چہرے پر مسکراہٹ آتی ہے۔

اداکار نے لکھا کہ میری 3ملین فیملی کا شکریہ۔

فرحان سعید نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کی محبت سے میرے چہرے پر مسکراہٹ آتی ہے۔

فرحان سعید نےاپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ایک ساتھ آگے بڑھیں گے اور ایک ساتھ بہت سی اچھی چیزیوں سے لطف اندوزہونگے ، آمین

اس سے قبل  اداکار و گلوکار فرحان سعید نے فوٹو اینڈ ویوی شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس مین انہوں نے اپنے مداحوں کو زندگی جینے کے دو طریقے بتائے ہیں۔

View this post on Instagram

 

A post shared by Farhan Saeed (@farhan_saeed)

فرحان سعید نے اپنی نئی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ لیدر کی سیاہ جیکٹ پہنے سڑک پر کھڑے ہیں۔

فرحان سعید نے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں لکھا تھا کہ ’زندگی جینے کے دو طریقے ہیں ’پہلا طریقہ یہ ہے کہ اپنے لیے جی لو جبکہ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ لوگوں کے لیے جیو۔

تصویر دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ فرحان سعید نظریں جھکائے کچھ سوچ رہے ہیں۔

تاہم اداکار نے صارفین سے اُن کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آپ کونسا طریقہ اپنانا چاہو گے؟‘

رابّیعہ نامی صارف نے فرحان سعید کے پوچھنے پر بتایا تھا کہ ’اگر دوسرے لوگ آپ کی پراوہ نہیں کرتے ہیں تو پھر ہمیں خود کی ذات کے لیے جینا چاہیے۔‘

جبکہ فائزہ نامی صارف نے یہ بھی کہا تھا کہ ’خود کے لیے جینا ہی بہتر ہے کیونکہ لوگوں نے آخر میں وہی کرنا جو وہ ہمیشہ سے کرتے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی 18 دسمبر 2016ء کو ہوئی تھی۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More