مودی کی کشمیری رہنماؤں کےساتھ بیٹھک ناٹک تھی، شاہ محمود

سماء نیوز  |  Jun 25, 2021

فائل فوٹو

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مودی کا مقبوضہ کشمیر کے رہنماؤں کےساتھ بیٹھک ایک ناٹک تھا جس کا کچھ حاصل حصول نہیں تھا۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کشمیری رہنماؤں کےساتھ بیٹھک ايک ناٹک تھا اس سے کچھ نہيں نکلا، کیونکہ بھارت نے حقیقی کشمریوں کی ترجمان حریت قیادت کے رہنماؤں کا دعوت نہیں دی۔

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ دلوں اور دلی کی دوری کو ختم کرنا چاہتا ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ پچھلے2 سالوں ميں کشمير پر مظالم سے بھارت کی ساکھ متاثر ہوئی۔ بھارت کی کل بيٹھک ميں حريت رہنماؤں کودعوت نہيں دی گئی جبکہ حريت رہنماؤں کا واضح مؤقف ہے کشمير کا حل يو اين قراردار کے مطابق ہو۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل کی آل پارٹیز کانفرنس میں کشمیری رہنماؤں نےمودی کی ذاتی شخصيت پر سوالات اٹھائے، مودی نے کل کشمیری رہنماؤں سے نشست عالمی طور پر اميج کو بہتر کرنے کی کوشش تھی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت الیکشن پر اعتماد کرنے والی کشمیری قیادت نےکل آل پارٹیز کانفرنس میں مودی سے 5اگست کے اقدامات واپس لينے کا مطالبہ کيا۔ بھارت کا یہ اقدام انکی سپريم کورٹ ميں چيلنج ہوچکے ہيں۔ نریندر مودی نے سرمايہ کاری کے بڑے دعوے کيے پر نظر کچھ نہيں آيا۔

کشمیرکی خصوصی حیثیت: مودی اےپی سی کی صدارت کرینگے

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم مودی سے ملاقات کرنے والے 14 کمشیری رہنماؤں کے اتحاد کے ترجمان یوسف تریگامی نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت نے ان کے خدشات، مطالبے اور خواہشات ضرور سنی لیکن کسی قسم کی یقین دہانی نہیں کرائی ہے البتہ کشمیری رہنماؤں نے 5اگست کے اقدام کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More