اسپورٹس الیکٹرک کار متعارف کرادی گئی

بول نیوز  |  Jun 25, 2021

دنیا کی مشہورترین کارساز کمپنی فراری نے الیکٹرک کارز مینوفیکچرنگ کی دنیا میں شانداراںٹری دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فراری کے آن لائن ایونٹ میں جدید ترین اسپورٹس کار جی ٹی بی 296 دنیا کے سامنے پیش کی گئی ہے۔

اس کار میں وی سکس ہائبرڈ انجن 830 ہارس پاور کی قوت فراہم کرتا ہے جبکہ اس کا ایئروڈائنامک ڈئزائن کار کو ہوا کے کم سے کم دباؤ کا سامنا کرنے اور اسے اپنی 330  کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارحاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔

دو افراد کے بیٹھنے کیلئے بنائی گئی یہ فراری کی پہلی ایسی اسپورٹس کارہے جس میں 6 سلینڈر کے خصوصی انجن کا استعمال کیاگیاہے۔ اس کی قیمت 3 لاکھ 21 ہزار ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گاڑی 330 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ اطالوی کمپنی کی یہ گاڑی 2022 تک یورپین مارکیٹ جبکہ 2025 تک دنیا بھر میں دستیاب ہوں گی۔

--> Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More