اوپن اے آئی نے گوگل کروم کو نکال پھینکا، بڑی خبر سامنے آگئی

سچ ٹی وی  |  Jul 11, 2025

مقبول ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے ویب براؤزر کروم کی اجارہ داری کا خاتمہ کرنے کیلیے چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کا خفیہ منصوبہ سامنے آگیا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی سے منسلک عہدیداروں نے انکشاف کیا ہے کہ کمپنی اے آئی پر مبنی ویب براؤزر لانچ کرنے کے قریب ہے جو گوگل کروم کو چیلنج کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اوپن اے آئی کا ویب براؤزر آنے والے ہفتوں میں لانچ ہونے والا ہے اور اس کا مقصد مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنا ہے تاکہ صارفین کے براؤزنگ کرنے کے طریقے کو تبدیل کر سکے۔

یہ براؤزر اوپن اے آئی کو گوگل کے ’یوزر ڈیٹا‘ تک براہ راست رسائی دے گا۔

اگر چیٹ جی پی ٹی کے 500 ملین ہفتہ وار فعال صارفین نے اس براؤزر کو استعمال کرنا شروع کر دیا تو یہ حریف کمپنی گوگل کے اشتہاری رقم کے ایک اہم جزو پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کروم الفابیٹ کمپنی کے اشتہاری کاروبار کا ایک اہم ستون ہے جو کہ اس کی آمدنی کا تقریباً تین چوتھائی حصہ ہے کیونکہ کروم الفابیٹ کے اشتہارات کو زیادہ مؤثر اور منافع بخش طریقے سے ہدف بنانے میں مدد کرنے کیلیے صارف کی معلومات فراہم کرتا ہے اور گوگل کو بطور ڈیفالٹ اپنے انجن میں سرچ ٹریفک کو روٹ کرنے کا طریقہ بھی فراہم کرتا ہے۔

لیکن اوپن اے آئی کا آئندہ ریلیز ہونے والا براؤزر ویب سائٹس پر کلک کرنے کے بجائے چیٹ جی پی ٹی جیسے چیٹ انٹرفیس رکھنے کیلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ اوپن اے آئی کی ایک وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ صارفین کی ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی میں آسانیاں پیدا ہو سکیں۔

اوپن اے آئی نے 2022 میں اپنے اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ ٹیکنالوجی کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔ اپنی ابتدائی کامیابی کے بعد اس کو Google اور startup Anthropic سمیت حریفوں سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More