اکشے کمار کی نئی فلم کے گانے کی پہلی جھلک جاری

بول نیوز  |  Jun 25, 2021

بالی ووڈ کے اداکار اکشے کمار نے اپنی نئی فلم کے گانے’فی الحال 2-محبت‘ کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اکشے کمار کی نئی فلم کا گانا اداکار کی فلم ’فی الحال‘ کے مشہور ٹائٹل سانگ کا دوسرا حصہ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

اداکار اکشے کمار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی نئی فلم کے گانے ’فی الحال 2-محبت‘ کا پوسٹر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کیے جانے والے پوسٹر پر اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ یہ درد بھرا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

اداکار نے گانے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اگر فی الحال نے آپ کے دلوں کو چُھوا تھا تو فی الحال 2-محبت آپ کی روح کو چُھونے والا ہے۔

اداکار اکشے کمار نے بتایا کہ یہ اس گانے کی پہلی جھلک ہے۔

اکشے کمار نے مزید کہا کہ ہمارے ساتھ رہیں کیونکہ اس گانے کا ٹریلر 30 جون کو ریلیز ہونے جارہا ہے۔

--> Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More