تحریک انصاف حکومت میں اشیائے خورونوش دوگنی سے زیادہ مہنگی

سماء نیوز  |  Sep 17, 2021

تحریک انصاف دورِ حکومت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے سے ستمبر 2018 کے مقابلےمیں ستمبر2021 تک روز مرہ استعمال کی اشیاء دُگنی سے بھی زيادہ مہنگی ہوگئیں۔

عمران خان کے 3 سالہ دورِ اقتتدار میں پٹرول 96 روپے سے بڑھ کر 123 روپے لیٹر تک پہنچ گیا، گزشتہ روز اوگرا نے پیٹرول ایک روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تاہم وزیراعظم نے پیٹرول پر 5 روپے بڑھا دیئے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کےبعد اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں بھی من مانا اضافہ ہوگیا ہے، پی ٹی آئی کے تین سالہ دور میں، 20کلو آٹے کا تھیلا ستمبر 2018 تک 900 روپے کا ملا کرتا تھا جس کی قمیت اب ایک ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح چینی 65 روپے فی کلو سے 115، بناسپتی گھی 195فی کلو سے 350، ایل پی جی سلنڈر ایک ہزار 760 سے 2ہزار 100، مرغی کا گوشت 160 سے اڑتی ہوئی 280، دودھ کی قمیت میں 30، انڈے 115 سے 190 روپے فی درجن، بڑا گوشت 480 سے 700، چھوٹا گوشت 960 سے 1400 روپے فی کلو ہوگیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More