عورت کو ذاتی طور پر بھی اہمیت دی جانی چاہیے، میرا سیٹھی

بول نیوز  |  Oct 27, 2021

پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی میرا سیٹھی نے معاشرے میں عورتون کی اہمیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ  عورت کو ذاتی طور پر بھی اہمیت دی جانی چاہیے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں میرا سیٹھی نے معاشرے میں عورت کی اہمیت اور جگہ کے حوالے سے بات کی ہے۔

میرا سیٹھی نے کہا کہ خواتین کو کسی کی ماں اور بہن کہنے کے بجائے انہیں ذاتی طور پر بھی اہمیت دی جانی چاہیے، وہ یقیناً کسی نہ کسی کی ماں اور بہن ہوتی ہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ان کی اپنی ذاتی اہمیت بھی ہے۔

اسکے علاوہ انہوں نے  اپنے اور دیگر ساتھی خواتین کے لباس پر ہونے والی تنقید پر بات کی اور کہا کہ اب ’مردانگی‘ کی تشریح اتنی مختصر ہو چکی ہے کہ ان کی ’غیرت‘ اور مردانگی عورت کے لباس سے شروع ہوکر وہیں پر ختم ہوتی ہے۔

انہوں نے لوگوں کو تجویز دی کہ وہ ’مردانگی‘ کی تشریح کو بڑا کرنے سمیت اپنی سوچ کو بھی بڑھائیں۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More