پاکستان کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق فیصلہ ہونے تک ساتھ ہے ، وزیر اعظم

بول نیوز  |  Oct 27, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق فیصلہ ہونے تک ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ فاشسٹ بی جی پی حکومت کشمیر میں ظلم کی تمام حدیں کراس کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں پاکستانی اور کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں ، آج کے دن بھارتی افواج نے کشمیر پر 1947 میں قبضہ کیا تھا ، غیر قانونی بھارتی قبضہ کشمیریوں کا جذبہ آزادی ختم نہیں کرسکا۔

عمران خان نے کہا کہ بہادر کشمیریوں پر جنگی جرائم ڈھا کر نسل کشی کی جارہی ہے ، کشمیریوں پر وحشانہ تشدد کے باوجود جذبہ آزادی بڑھ رہا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں روزانہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں ، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حق خود اردادیت ملنے تک پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ بڑی ناانصافی کے خاتمے تک پاکستان اپنا تعاون جاری رکھے گا ، پاکستان کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق فیصلہ ہونے تک ساتھ ہے۔

The fascist BJP regime has crossed all limits of brutality in IIOJK, regularly committing crimes against humanity, war crimes, and genocidal acts against the brave and steadfast Kashmiris. Despite brutal suppression, Kashmir’s freedom movement has continued to grow.

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 27, 2021

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More