ہار سے مایوسی ہوئی، پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے: ولیمسن 

اردو نیوز  |  Oct 27, 2021

ٹی20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ’یہ ایک اچھی فتح تھی، اس سے ٹورنامنٹ میں ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔ بولرز نے متاثر کن بولنگ کروائی خصوصاً شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے شاید 10 رنز اضافی دیے، لیکن کرکٹ میں ایسا ہوتا ہے۔ ہم نے جلد وکٹیں گنوائیں لیکن میں شعیب ملک اور آصف علی کو کریڈٹ دیتا ہوں۔ ہر میچ اہم ہے۔ ہم ہر میچ کو اس کو مطابق کھیلنا چاہتے ہیں کھیل کے تمام شعبوں میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔‘ دوسری جانب نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ’بالآخر یہ مایوس کن ہے۔ ہمارا مقابلہ پاکستان کی اچھی ٹیم سے تھا اور میں انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔‘

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے چار وکٹیں حاصل کی (فوٹو: اے ایف پی)ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی ٹیم بہت مضبوط ہے اور دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔‘کین ولیمسن نے کہا کہ ’ہم اگلے چیلنج کے لیے اب خود کو تیار رکھیں گے۔‘ اس میچ میں بہترین کھلاڑی قرار دیے جانے والے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ’ٹیم نے اچھی فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اور بولرز کو مدد فراہم کی۔ مداحوں نے بھی اس فتح میں مسلسل حمایت کا اظہار کیا۔‘ حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ’میں دو سال سے کھیل رہا ہوں۔ ہم دوسرے کی مدد کرتے ہیں، اپنے پلان ایک دوسرے کے ساتھ ڈسکس کرتے ہیں۔ اس سے ہمیں حوصلہ اور مدد ملتی ہے۔ میں لاہور قلندرز کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جس کی وجہ سے آج میں یہاں ہوں۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More