کے ایچ اے کے ساتھ ملکر قومی کھیل کی بحالی کا مشن جاری رہےگا،سیکریٹری اسپورٹس

بول نیوز  |  Oct 27, 2021

سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر حکومت سندھ اختر عنایت بھرگڑی نے کہا ہے کہ کراچی ہاکی اسوسی ایشن کے ساتھ ملکر قومی کھیل کی بحالی کا مشن جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے سیکریٹری برائے محکمہ کھیل و یوتھ افیئر اختر عنایت بھرگڑی نے اپنے عہدے کا چارج لینے کے فوراً بعد اچانک کراچی ہاکی ایسوسی (کے ایچ اے) اسپورٹس کمپلیکس پہنچ کر سب کو حیران کردیا۔

 اختر عنایت بھرگڑی کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس پہنچے تو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر و سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت اور بین الصوبائی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے انڈر 16 گرلز اور انڈر 17 بوائز ہاکی ٹیم کی تشکیل کے لئے محکمہ کھیل سندھ کی سلیکشن کمیٹی کے نامزد کنوینئر سابق کپتان اولمپیئن ناصر علی سمیت دیگر نے ان کا استقبال کیا۔

 سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر اختر عنایت بھرگڑی نے اسپورٹس کمپلیکس میں موجود کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کچھ دیر انہیں کھیلتے ہوئے دیکھا۔

اختر عنایت بھرگڑی نے کہا کہ اپنے عہدے کا چارچ لینے کے فوراً بعد کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کے اچانک دورے کا مقصد یہاں کے انتظامات کا جائزہ لینا تھا، اسی طرح محکمہ کھیل و یوتھ افیئر کے زیر انتظام دیگر اسپورٹس کمپلیکس اور مراکز کا بھی دورہ کرونگا۔

 ان کا کہنا تھا کہ کے ایچ اے کی انتظامیہ جس احسن طریقے سے اسپورٹس کمپلیکس کی دیکھ بھال کررہی ہے یہ قابل تعریف عمل ہے، کے ایچ اے میں ہاکی کی سرگرمیاں جاری رہیں گی، قومی کھیل کی بحالی کے لئے سابقہ سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر سید امتیاز علی شاہ کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

اختر عنایت بھرگڑی  کا کہنا تھا کہ ہاکی فیڈریشن کے ساتھ مل کر قومی کھیل کی بحالی کے لئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی کوشش کو کامیاب کرانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

حکومت سندھ کے سیکریٹری برائے محکمہ کھیل و یوتھ افیئر اختر عنایت بھرگڑی کا مزید کہنا تھا کہ  سندھ میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر قومی کھیل کی گراس روٹ لیول پر فروغ اور بحالی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس موقع پر حیدر حسین نے انہیں اسپورٹس کمپلیکس میں جاری کھیلوں کی سرگرمیوں بالخصوص کے ایچ اے میں جاری انٹر کلب ہاکی چیمپئین شپ کی تفصیلات اور حکومت سندھ کی جانب سے کے ایچ اے میں بلو آسٹرو ٹرف کی تنصیب اور ہوسٹل کی تعمیر کے حوالے سے اب تک کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More