سردیوں میں جہاز کا سفر کر رہے ہیں تو اس جگہ نہ بیٹھیں ۔۔ جانیئے جہاز کی وہ کون سی سیٹ ہے جہاں سردیوں میں نہیں بیٹھنا چاہیئے؟

ہماری ویب  |  Dec 03, 2021

سردی کے موسم میں گھومنے پھرنے کے شوقین لوگ ہوائی جہاز کا سفر کرنا بھی پسند کرتے ہیں کیونکہ سردی میں کسی جگہ جہاز میں بیٹھ کر جانے سے زیادہ ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے جو اکثر سیاحوں کو پسند ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں سردیوں کے موسم میں سیاح زیادہ آتے ہیں اور ناران، کاغان کی وادیوں میں بسر کرتے ہیں۔

لیکن سردی میں جہاز کی کچھ ایسی سیٹیں ہیں جن پر بیٹھنے سے زیادہ سردی لگتی ہے۔ ان سیٹوں اور ٹھنڈی جگہوں سے متعلق ایئرہوسٹس وکٹوریا نے اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں بتایا ہے کہ:

'' میں کئی سال سے ایئرہوسٹس ہوں اور میں نے اپنے تجربے سے یہی اخذ کیا ہے کہ سیٹ نمبر 7سے 15نمبر تک کی قطاروں کی سیٹوں پر سب سے زیادہ ٹھنڈ ہوتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے اوپر کی چھت پر اندرونی حصوں میں ایئر کنڈیشن لگا ہوتا ہے جس سے ہوا بالکل سیدھ میں نیچے کی جانب آتی ہے۔ اس کے علاوہ جہاز کی کھڑکیوں کے پاس والی سیٹیں بھی بہت ٹھنڈی ہوتی ہیں کیونکہ وہ باہر کے درجہ حرارت کے بالکل قریب تر ہوتی ہیں اس لئے ان جگہوں پر ٹھنڈ زیادہ لگتی ہے۔ صرف یہی نہیں وہ لوگ جو جہاز کے دروازوں کے اطراف بیٹھتے ہیں یا اس راستے کے قریب جہاں واش روم پاس ہے تو وہاں ہوا زیادہ لگتی ہے۔ ''

@thevictorialeighproject

Cold on the airplane? Here’s some tips from a flight attendant ✈️ ##flightattendant ##flightattendanttips ##traveltips

♬ original sound - Victoria ✨
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More