گلوکارہ آئمہ بیگ کی بلال سعید کے ہمراہ تصاویر پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

بول نیوز  |  Jan 24, 2022

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی گلوکار بلال سعید کے ہمراہ تصاویر پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے شروع کردیے۔

آئمہ بیگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر بلال سعید کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

اُنہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ دیوانوں نے میوزک بنانے کی کوشش کی لیکن اسی دوران میوزک بنانے کے بجائے بلال کے نئے فون سے تصویریں لینے لگے۔

گلوکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایسا لگ رہا ہے بلال کو کسی نے مار کر بٹھایا ہے۔

ایک اور صار ف نے لکھا کہ اُسے پی ایس ایل 7 کے آفیشل ٹریک کا بہت بے تابی سے انتظار ہے جبکہ ایک صارف نے آئمہ بیگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تین پوز تبدیل کر لیے لیکن بھائی صاحب تو ٹس سے مس نہیں ہوئے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More