مشتبہ روسی سائبر حملہ، متعدد اطالوی حکومتی ویب سائٹس ڈاؤن

ہم نیوز  |  May 21, 2022

گزشتہ روز ایک مشتبہ روسی سائبر حملے کے نتیجے میں اٹلی کی حکومت کی متعدد ویب سائٹس آف لائن ہو گئیں۔

اٹلی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس حملے میں روسی ہیکر گروپ کِل نیٹ ملوث ہے۔  سائبر حملے میں  اطالوی وزارت خارجہ، ہائی کونسل آف جیوڈیشری اور وزارت ثقافت  کی ویب سائٹس بھی متاثر ہوئیں۔

اٹلی کی وفاقی پولیس نے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ مجموعی طور پر اس حملے سے کتنی ویب سائٹس متاثر ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کلِ نیٹ نامی ہیکر گروپ جرمن حکومت کی ویب سائٹس کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More