گڑھے میں پھنسی مسافر بس پر ٹریلر اُلٹ گیا، کتنے افراد جاں بحق ہوگئے ،پنجاب کے بڑے شہر سےانتہائی افسوسناک خبرآگئی

روزنامہ اوصاف  |  Aug 13, 2022

رحیم یارخان (نیوز ڈیسک )رحیم یار خان میں مرکزی شاہراہ پر موجود گڑھے میں پھنسی مسافر بس پرٹریلر اُلٹ گیا، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بس میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہراہ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے سے منی کوسٹر پھنس گئی تھی۔ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق 12 افراد کی لاشیں رورل ہیلتھ سینٹر فیروزہ منتقل کردی گئیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More