صفائی نصف ایمان، مسلمان بھول گئے لیکن انگریز عمل کرکے ترقی کرگئے کیونکہ ۔۔ کرکٹر ایلس پیری کی گراؤنڈ صاف کرتے تصاویر وائرل

ہماری ویب  |  Mar 22, 2023

دین اسلام میں صفائی لازم و ملزوم ہیں یہاں تک کہ صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے تاہم افسوس کہ آج مسلمان ایمان کو مکمل کرنے والے عمل یعنی صفائی کو یکسر انداز کرچکے ہیں جبکہ انگریز دین اسلام کے اس خوبصورت پیغام کو سنجیدہ لے کر ترقی کی طرف گامزن ہیں۔

سوشل میڈیا پر آسٹریلین خاتون کرکٹر ایلس پیری کی میچ کے بعد گراؤنڈ صاف کرتے ہوئے تصاویر وائرل ہورہی ہیں، یہ پہلا موقع نہیں جب ایلس پیری نے ایسا کیا ہو بلکہ ایلس پیری ہمیشہ کھیل ختم ہونے کے بعد میدان میں پھیلا کچرا اٹھانے میں پیش پیش رہتی ہیں۔

ایلس پیری کا شمار دنیا کی سب سے بہترین خواتین کرکٹرز میں ہوتا ہے، دنیا کی تیز ترین خاتون گیند باز ایلس پیری آسٹریلین ٹیم کی نمائندگی کرتی ہیں جبکہ ان دنوں وہ بھارت میں خواتین کی لیگ کا حصہ ہیں جہاں انہوں نے میچ کے بعد صفائی کرکے لوگوں کے دل جیت لئے۔

گزشتہ سال فٹ بال ورلڈکپ کے دوران جاپانی مداحوں کی جانب سے میچ کے بعد کچرا اٹھانے کی ویڈیو کے بعد کئی جگہوں پر ایسا دیکھنے میں آیا ہے جبکہ پاکستان میں ہونے والے حالیہ پی ایس ایل میں بابر اعظم اور کئی غیر ملکی کھلاڑی میدان سے کچرا اٹھاتے نظر آئے۔

اگر ہم پاکستان کی بات کریں تو یہاں مسلمانوں کی اکثریت کے باوجود صفائی کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی اور نصف ایمان کو مکمل کرنے والے صفائی کے عمل کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا ہے تاہم انگریز صفائی کے ساتھ ساتھ دین اسلام کے دیگر احکامات پر عمل کرکے ترقی کی منازل طے کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More